Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہرصورت جانا ہوگا، بلاول بھٹو

Now Reading:

سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہرصورت جانا ہوگا، بلاول بھٹو
آرمی ایکٹ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہرصورت جانا ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگلے سال انتخابات ہوں گے اور نیا وزیراعظم آئے گا جبکہ آزادی مارچ میں نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کی بہترین رابطہ کاری رہی اور پیپلز پارٹی نے جو وعدے مولانا فضل الرحمان سے کئے وہ پورے کئے جائیگے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارا اگلا ایونٹ پاکستان کا یوم تاسیس ازاد کشمیر میں ہوگا جبکہ پوری دنیا اور پاکستان کے لیے اپنا موقف سامنے رکھیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت اور صرف زیادہ  جمہوریت ہے اور اس وقت سلیکٹڈ نظام کی وجہ سے مختلف مسائل کا شکار ہوچکا ہے، ہم سلیکشن کی بجائے جمہوریت کے حامی ہیں، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں تاکہ جمہوریت مستحکم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بیانات میں کسی ادارے کو نہیں مداخلت کرنی چاہیئے لیکن جو بھی کہتا ہے معاشی صورتحال بہتر ہے وہ غریب،  بے روزگار نوجوانوں اور میڈیا سے پوچھیں، وہ کس عذاب سے گزر رہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان میں لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہوچکے ہیں اور اگلے 2 سالوں  میں یہ بے روزگاری مزید بڑھے گی۔

 پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا تاریخی موقف پاکستان کی عوام جانتے ہیں، ہماری کشمیری عوام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور پیپلز پارٹی کا ہر کارکن کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ کور کمیٹی نے اہم مسئلہ معاشی صورتحال پر غور کیا ہے اور معاشی صورتحال بدترین نہج پر پہنچ چکی ہے، ہم پہلی بار آئی ایم ایف کے سامنے ہتھیار ڈال چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مولانا کے پلان بی، پلان سی کے حوالے سے رہبر کمیٹی کو واضح نہیں بتایا گیا کیونکہ جو باتیں چوہدری برادران سے ہوئیں ہمیں اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن جب ہمیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا اس کے بعد ہم اس پر کوئی رائے دینگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر