میرے والد کو کچھ ہوا تو موجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر اُن کے والد کو کچھ بھی ہوا تو موجو دہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔
تفصیلات کے مطا بق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو ابھی تک ماہر ڈاکٹروں اور اُن کے ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی ہے،ہماری فیملی اُن کی صحت کے بارے میں بے حد فکر مند ہے۔
President Zardari has still not been given access to specialist doctors and personal physician. Our family is increasingly concerned about his health. If anything happens to our father this govt will be held responsible.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 5, 2019
بلا ول بھٹو کے علا وہ سا بق صدر آصف علی زرداری کی چھو ٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی اس حوالے سے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ماہ ہوگئے اور میرے والد کو ان کے ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی گئی ہے۔ حکومت جان بوجھ کر اپنے ہی سرکاری ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کی معلومات فراہم نہیں کررہی۔
آصفہ بھٹوزرداری نے کہا کہ سا بق صدر آصف علی زرداری ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے ساتھ ساتھ ذیابطیس سے متاثرہ دل کے مریض بھی ہیں،ہمیں صدر زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔
My father has had no access to his doctors for 6 months.Govt purposely retracts information from his medical reports by govt doctors. As a diabetic heart patient with spinal issues, we fear for his health & have gone to Court for private doctors to be allowed to assess his health
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) November 5, 2019
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عدالت جائیں گے تاکہ ذاتی معالجین کو سابق صدر زرداری کے علاج کے لیے رسائی دی جائے۔
واضح رہے کہ اسپتال ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج آصف علی زرداری کی گزشتہ روز ہارٹ بیٹ معمول کے مطابق نہیں تھی جس پر ہارٹ بیٹ کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ۔
دوسری جانب آصف علی زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھنے کا امکان ہے جبکہ سابق صدردو ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
