اپوزیشن کی روش دیکھ کرایسالگتا ہےجیسےملک صرف ان کاہے،پرویزخٹک
وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نےقومی اسمبلی میں خطاب کےدوران اپوزیشن جماعتوں کومخاطب کرتےہوئے کہاہے کہ ہماری بات پورا پاکستان سن رہا ہے اسلیےتم بھی سن لو، آپ کی شکل پاکستان کو دکھانا چاہتا ہوں، کہ آپ پاکستان کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیردفاع نےکہاکہ مولانا کہتے ہیں یہ جرگہ ٹائم پاس ہے تو جاؤ ہم بھی ٹائم پاس کرتے ہیں۔
انہوں نےاپوزیشن سے کہا آپ میں جب برداشت کا مادہ نہیں تو کیسے اسمبلی میں بات ہوگی، ہم سارا دن ان کو سنتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ جیسےملک صرف ان کا ہے۔
پرویزخٹک نےکہاکہ یہ لوگ آج جمہوریت اورقانون کی بات کررہے ہیں اور یہ ہمیں سکھاتے ہیں جمہوریت اور قانون کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ میں اس سے قبل جہاں بھی تھا لیکن آپ کی شکل دیکھ کر پشیمان ہوں، شرمندہ ہوں اور یہی وجہ ہے کہ وزرات چھوڑ کر عمران خان کے ساتھ ہوں کیونکہ میں انتظار میں تھا کہ پاکستان میں کوئی وفادار بندہ آجائے۔
پرویز خٹک کاکہناتھا کہ ملک چلانا ہے اور جمہوریت چلانی ہے تو آکر ٹیبل پر بات کریں، دھرنے پر بیٹھے رہو مگر ملک کو نقصان نہ پہنچاو۔
پرویزخٹک کےاسمبلی میں خطاب کےدوران اپوزیشن کی جانب سے شدیدشورشرابا کیا گیاجس پران کاکہناتھا کہ یہ تماشا اب اور نہیں چلے گا، یہ جمہوریت کو نہیں مانتے، جمہوریت کی بات کرنے والے مولانا کو اسمبلی میں لائیں، کیا یہ ہے جمہوریت کہ ان لوگوں نے ملک کا بیڑہ غرق کرکےرکھ دیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
