کوئٹہ میں دھماکہ، 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی

کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے پیں۔
پولیس کنٹرول ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دھماکہ ائیرپورٹ روڈ پرایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسسز جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ دھماکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ اُس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑی سڑک سے گزار رہی تھی۔
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا کہ واقعہ میں 3 اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اور ایف سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ جائے دھماکہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد غزہ بندروڈ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کری گئی جبکہ فورسز دھماکے کی نوعیت سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہیں۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ائیرپورٹ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ بلوچستان نے واقعہ میں ہونے والے زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے شہر کو تباہی سے بچالیا تھا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے شہر میں بارود سے بھری گاڑی کا داخلہ ناکام بنادیا گیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے تھے۔
اغبرگ کے مقام پر سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر تلاشی کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں موجود افراد نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی اور سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئےتھے۔
گاڑی سے 35 کلوگرام باردوی مواد، 2 ایس ایم جیز، ایک پستول اور دستی بم ملے جبکہ دہشتگردوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News