Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف اور مریم نواز سروسز ہسپتال سے جاتی امرا منتقل

Now Reading:

نواز شریف اور مریم نواز سروسز ہسپتال سے جاتی امرا منتقل
لاہور ہائیکورٹ

سابق وزیراعظم نوازشریف کو 16 روز بعد لاہور کے سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے،مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق نوازشریف کو گزشتہ روزسروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم مریم نواز کی رہائی کیلئے روبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے رات سروسز اسپتال میں ہی گزاری۔

مسلم لیگ ن کی تر جمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جاتی امرا میں نواز شریف اپنے گھر پر علاج کرائیں گے،ان کی رہائش گاہ پر خصوصی میڈیکل یونٹ بنادیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتا یا کہ نواز شریف کی حالت نازک ہے، ڈاکٹرز نے ملاقاتوں پر پابندی اورسخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال نے نواز شریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا ہے، آئی سی یو میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔

Advertisement

نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے،نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

ذرائع کے مطا بق نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کا فیصلہ شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کی دیگرڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد ہوا ہے۔

مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کیا گیا، جیل عملے نے ہسپتال جا کر مریم نواز سے دستخط کروائے انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ مریم نواز کی رہائی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، جس وجہ سے نواز شریف نے ان کے بغیر ہسپتال چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔

ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ نواز شریف کو شریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کرنے کے لئے تمام انتظامات کر لئے گئے تھے، مگر وہ سارا دن مریم نواز کی رہائی کے آرڈر کا انتظار کرتے رہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر