Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، منشیات برآمد

Now Reading:

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، منشیات برآمد
raid on gawadar

پاکستان کوسٹ گازڈز کی کارروائی میں گوادر (بلوچستان) کے قیب سے کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر (بلوچستان) کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے، جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

گذشتہ رات موبائل گشت کے دوران تالار تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کاتعاقب کیا گیا۔

موبائل گشت کودیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 1770 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکرلی گئی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 1932.84 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لیکرمزیدتفتیش جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

دوسری جانب پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نا ن کسٹم پیڈ اشیاء اور بڑی تعداد میں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق میں ٹرک میں ظاہری طور پر لوہے کا اسکریپ اورپھل لداہواتھا مگر تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 3600 کلوگرام چھالیہ اور دیگر نان کسٹم پیڈ سامان کوبر آمد کیاگیاجو کہ کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کیاجا رہا تھا۔

ملزمان اوربرآمد شدہ سامان بمعہ2عدد ٹرکس کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر