لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی فور اسٹار عہدے پر ترقی

لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو نیا چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیاجاچکا ہے ۔
نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا شاندار فوجی کیئریر کے حامل ہیں جبکہ جنرل ندیم رضا نے انفنٹری کی دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات نے 28 نومبر 2016 کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس سے قبل یہ عہدہ جنرل راشد محمود کے پاس تھا۔
جنرل ندیم رضا نے انفنٹری ستمبر 1985 دس سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا جبکہ جنرل ندیم رضا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، ڈیفنس یورنیورسٹی اسلام آباد سے فارغ اتحصیل ہے۔
جنرل ندیم رضا نے 1994 میں جرمنی سے انفنٹری کمانڈ کورس مکمل کیا اور ایک انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہے، جنرل ندیم رضا ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ میں جی ایس اوون فرائض انجام دے چکے ہے۔
انھوں نے بطور کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول فرائض سر انجام دئیے جنرل ندیم رضا نے جنوبی وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کی کمان کی اور جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ء میں کور کمانڈر راولپنڈی کی اہم پوزیشن پر تعینات ہوئے۔
جنرل ندیم رضا اگست 2018ء سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر تعینات ہیں اور جنرل ندیم رضا کے تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News