Advertisement
Advertisement
Advertisement

 کونسل فارہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم برطانیہ کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

Now Reading:

 کونسل فارہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم برطانیہ کے وفد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات
شاہ محمود قریشی

لارڈ ڈنکن کی قیادت میں کونسل فارہیومن رائٹس اینڈ ریلیجیس فریڈم برطانیہ کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ مخدوم  نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، گذشتہ ایک سو چھ روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور کیے ہوئے ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کے باعث ایک انسانی المیہ جنم لے رہا ہے خوراک اور طبی سہولیات میسر نہیں ہو رہیں جبکہ ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی تاکہ حقائق دنیا کی نظروں سے پوشیدہ رہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال، اس بات کی متقاضی ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور عالمی برادری، نہتے مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر اور کارگل لداخ کو یونین ٹیرٹیریز کاحصہ بنا کر اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کر کے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں لارڈ ڈنکن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا عندیہ دیا۔

اس موقع پر انٹرنیشنل پیس ایکٹوسٹ راجہ شیراز اختر، ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے رکن بیرسٹر راشد احمد بھی وفد میں شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر