Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ

Now Reading:

آرمی چیف کا انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ
آرمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انجنیئرز سینٹر رسالپور کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل معظم اعجازکو کرنل کمانڈنٹ انجینرز کے بیجز لگائے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش کرنل کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جاوید محمود بھی موجود تھے۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقات ہوئی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل  کے سربراہ ایڈمرل علی شامخانی اور ایرانی سپہ سالار میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے تہران میں  ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات ،خطےکی سیکیورٹی صورتحال سمیت دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی تھی۔

آرمی چیف کی ایرانی عسکری قیادت سے ملاقات

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے تھے۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا  تھا کہ تہران کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی تھی۔

اپنے پیغام میں میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور سلامتی کے ماحول پر بات چیت کی گئی جبکہ علاقائی امن و استحکام کے لئے کوششوں اور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکانزم پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاسر گلر کی ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر