Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع

Now Reading:

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع
deputy speaker

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کا نوٹس جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس  میں  قاسم سوری کے خلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ قاسم سوری کے خلاف نوٹس  لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے دستخط بھی موجود ہیں۔

نوٹس میں قرارداد قومی اسمبلی کے رول 12 کنڈکٹ آف بزنس 2007 کے تحت جمع کرائی گئی ہے جس میں آرٹیکل 53 کی شق 7 کے تحت ڈپٹی سپیکر کو ہٹا نےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں ہر مفاد عامہ قانون کی مخالفت کی ہے اور قاسم سوری مہارت اور اعتماد کے ساتھ ایوان کی کاروائی چلا رہے ہیں۔

 سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف عدم اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر