
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ آزادی مارچ کے کنٹینرپروہ پانچ خاندان موجود ہیں جو ہمیشہ سے پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے، اب یہی وہ اپنی اولادوں تک بھی پہنچانا چاہتےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربیان دیتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نےآزادی مارچ میں موجودسیاسی حریفوں کا ملکی خزانےاوراقتدارکامزہ لوٹنےسے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں یعنی ، مفتی محمود خاندان ، اچکزئی خاندان ، ولی خان خاندان ،بھٹو خاندان اور شریف خاندان کے افراد جو اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیئے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہیں۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےآزادی مارچ کنٹینر پر موجودسیاسی حریفوں کی تصویر بھی ٹویٹرپرشئیر کی۔
اس سے قبل ڈاکٹرفردوس نے اپنے ٹوئٹ میں مسلم لیگ نواز پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورآپ میں فرق یہ ہے کہ آپ اپنی ذات، دھن اور اولاد سے آگے نہیں دیکھ سکتےجبکہ عمران خان پاکستان کا سچا سپوت اور قوم کا قابل فخر ہیرو ہے۔وہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے مستقبل کی فکر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ وزیراعظم ہے جواپنے بچوں کیلئے نہیں بلکہ قوم کےبچوں کیلئے سوچتا ہے، عمران خان ماضی کے حکمرانوں کے برعکس اپنی جیبیں بھرنے کی بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔
معاون خصوصی کا مزید کہناتھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےمودی سے پگڑیاں تبدیل کیں اورجندال کومری کی سیرکروائی۔ آج آپ ملک کو سیاسی عدم و استحکام سےدوچار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News