Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر پر ملائیشیا کا موقف قابل ستائش ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر پر ملائیشیا کا موقف قابل ستائش ہے، وزیر خارجہ
Shah Mehmood Qureshi

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ملائیشیا کا موقف قابل ستائش ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دورہ ملائیشیا کے دوران اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا  کی طرف سے پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔یہ امر بھی قابل ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی موقف برقرار رکھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین دیرینہ  اور گہرے دوستانہ مراسم  ہیں ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور  باہمی تعاون کے فروغ میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون انتہائی سود مند اور معاون ثابت ہو گا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ رواں سال  پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ملائشیا  کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں ۔

ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ  نےتجارت،تعلیم، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے ملائشیا کا دورہ کرنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ملائشین وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام  بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر