Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکریٹری خارجہ کی ڈپلومیٹک کور کو کرتار پور پر بریفنگ

Now Reading:

سیکریٹری خارجہ کی ڈپلومیٹک کور کو کرتار پور پر بریفنگ
سہیل محمود

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہدرای کھولنا وزیر اعظم عمران خان کا ایک تاریخی اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ڈپلومیٹک کور کے غیر ملکی سفیروں کوپاکستان کے کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پرمختلف ممالک کے مشنز کے سربراہان اور اسلام آباد میں موجود سفارتی برادری کی ایک بڑی تعداد نے بریفنگ میں شرکت کی۔

سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان نے یہ قدم نانک نام لیواؤں بالخصوص سکھ برادری کے ایک دیرینہ مطالبہ پراٹھایا ہے، کرتار پورراہداری کھولنا اسلامی اصولوں, پاکستان کی بین المذہب پالیسی کے فروغ اور قاید اعظم کے پر امن ہمسائیگی کے ویژن کے عین مطابق ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف ممالک کے سفراء اور ڈپلومیٹک کور کے اراکین نے پاکستان کے اس اقدام پر پاکستان کو تہنیت پیش کی۔

Advertisement

سہیل محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سالانہ 5000 بھارتی سکھ یاتریوں کوبغیر ویزا کے روزانہ,  ہفتےمیں ساتوں روز ویزا کے بغیر زیارت کی اجازت دے گا جبکہ خصوصی تہواروں اور مواقع پر اضافی یاتریوں کو بھی وسائل کے مطابق سہولت فراہم کی جائے گی۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کےموقع کی مناسبت سے پاکستانی حکومت ایک خصوصی یادگاری سکے اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کر رہی ہے

سہیل محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتار پور اس وقت دنیا کا اب سے بڑا گردوارہ بن چکا ہے، کرتارپور راہداری کے مرحلے اور گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کے کاموں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے بالخصوص ان ممالک سے جہاں سکھ برادی ایک بڑی تعداد میں موجود ہے سے بھی سکھ پاکستان آئیں گےجبکہ کرتار پور راہداری کے علاوہ بھارتی یاتری واہگہ بارڈر سے بھی آئیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر