
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وادی تیراہ کا دورہ پرایجوکیشنل کمپلیکس میں فرٹیئر کور کی طرف سے لگائے گئے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے تیراہ ایجوکیشنل کمپلیکس پیندی چینہ میں تقریب اور گرینڈ آفریدی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبےترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا نے تیراہ کو تحصیل کادرجہ دینے اور ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا جبکہ تیراہ اور باڑہ میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مجوزہ ڈیمز کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کروائی۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا تھا کہ ہم نے ماضی کو بھول کر مستقبل کا سوچنا ہے، ہم بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہیں،انضمام مخالف عناصر کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ قبائلی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے، قبائلی علاقوں میں تعلیم،صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی ترجیح ہے۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ مٹہ اور قبائلی اضلاع میں کوئی تفریق نہیں کرتا،یکساں ترقی چاہتا ہوں اور بطور وزیراعلی جو بھی ممکن ہوا کروں گا، قبائلی عوام کے لیے ہر وقت حاضرہوں۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبائلی عوام جن مشکلات سے دوچار رہے، میں بھی ان مشکلات سے گزرا ہوں اس لئے قبائل کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے جنوبی اضلاح کے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پسماندہ اور ترقی سے محروم اضلاع پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ، پالیسی اور منشور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں سے یکسرمختلف ہے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا تھا کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کرنے اور مخصوص حلقوں کی بجائے پورے صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نظرئیے کے تحت عملی سیاست کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کا نعرہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مکمل مختلف ہے۔
وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ پشاورسے ڈی آئی خان ایکسپریس وے کی تعمیرجنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے انقلابی اقدام ثابت ہوگا جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں شعبہ زراعت کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News