Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیر اعظم نوازشریف کوسروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

Now Reading:

سابق وزیر اعظم نوازشریف کوسروسز اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
nawaz sharif

سابق وزیر اعظم نوازشریف کو  سروسزاسپتال سے  ڈسچارج کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی رضامندی پر  انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔نواز شریف کی ڈسچارج سلپ  بھی بنا دی گئی ہے۔

نواز شریف کو سروسز اسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس سروسز ہسپتال پہنچ گئی ہے جبکہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار تک گر گئی ہے۔

ذرائع کے مطا بق سا بق وزیر اعظم کومحدود چہل قدمی اور ورزش کی بھی اجازت مل گئی ہے۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ سابق وزیراعظم کو طبیعت ناساز ہونے پر22 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیکل ٹیسٹ میں نوازشریف کے پلیٹلٹس کی تعداد خطرناک حد تک کم پائی گئی تھی۔

سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا تھا، جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطا بق نوازشریف کا بلڈ پریشر قابو میں ہے، اسٹرائیڈ انجکشن کی وجہ سے شوگر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کیلئے جینٹک ٹیسٹ تجویز کیا ہے، ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے جرمنی بجھوائے جاتے ہیں تاہم یہ ہی ٹیسٹ پاکستان میں رہتے ہوئے بھی کروایا جا سکتاہے۔

لاہور چلڈرن ہسپتال کے ذریعے سرکاری طور پر سال میں دو دفعہ جنیٹک ٹیسٹ کروانے کے لیے نمونے جرمنی بجھوائے جاتے ہیں، اگر پرائیویٹ طور پر ٹیسٹ کروایا جائے تو نمونے بجھوانے کے 7 دن میں ٹیسٹ رپورٹ موصول ہو جاتی ہے، اس ٹیسٹ کے ذریعے انسانی ڈی این اے میں ہونے والی تبدیلیاں جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہیں جانا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر