مولا نا فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق ایڈووکیٹ ندیم سرور نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
اس درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مولانا فضل الرحمان لوگوں کو اکسا رہے ہیں، انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے چند دن قبل آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے بیا ن دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں،
لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فضل الرحمان کو گرفتار کر کے بغاوت کی کارروائی کا حکم دے۔
وا ضح رہے کہ آزادی ما رچ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مولانا فضل الرحمان نے آج دوپہر ایک بجے آل پارٹیز کانفرنس بلالی ہے۔
دوسری جا نب بلاول بھٹو اور شہباز شریف پارٹی مصروفیت کے باعث شرکت نہیں کرینگے۔
بلاول بھٹو زرداری بہاولپور میں جلسے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی بھی اے پی سی میں شرکت کا امکان کم ہے، ان کے شریک نہ ہونے کی وجہ پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کیلئے اتوار تک کی ایک اور ڈیڈ لائن دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News