Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا ویڈیو پیغام

Now Reading:

مرید عباس کی بیوہ زارا عباس کا ویڈیو پیغام
Zara abbas video msg

بول نیوز کے اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہم آج بھی انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 9 نومبر کو میرے شوہر اور خضر حیات کو قتل ہوئےچاہ ماہ مکمل ہوں گے۔

زارا عباس کا کہنا تھا کہ فرعون عاطف زمان اور عادل زمان نے میرے شوہر اور خضر حیات کی زندگی چھین لی اور دونوں ملزمان عدالتوں میں کھلے عام سیگریٹ نوشی کرتے ہیں جبکہ ملزمان کی جانب سے گواہ عمر ریحان کو اور مجھے دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہے۔

زارا عباس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ظالم نہیں چاہتے کہ اس کیس کی میڈیا کوریج ہو اور سچائی لوگوں تک پہنچائی جائے یا مظلوموں کو انصاف ملے اس لئے کیس کی کوریج کرنے والے صحافی کو عدالت میں زدوکوب کیا گیا، موبائل فون چھین کر ویڈیوز ڈیلیٹ کرائی گئیں۔

مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے اپنے ویڈیو پیغام میں صحافیوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ میں بدھ کے روز میں پیش ہوں گی، میڈیا بھی ملزمان کی پیشی کی کوریج کے لیے عدالت آئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے بول نیوز کے اینکرمرید عباس اوران کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو اینکر مرید عباس قتل کیس میں ان کی اہلیہ اور سول سوسائٹی نے کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ میں ملزم عاطف زمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیاتھا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے با ہر ملزم عاطف زمان کو پھانسی دو کے نعرے بھی لگائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر