Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 سالہ بچی جاں بحق

Now Reading:

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 4 سالہ بچی جاں بحق
ڈکیتی مزاحمت

شہر قائد میں جاری اسٹریٹ کرائم کی لہر میں ایک اور ننھی جان چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے سرجانی گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق چار سالہ بچی سدرہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران سر پر گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی  جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

جاں بحق ہونے والی بچی کے والد  نےعباسی شہید اسپتال کے باہر  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ  بچی ماموں کے ساتھ چیز لینے گئی تھی،موٹر سائیکل نہ رکنے پر ڈاکوؤں نےفائرنگ کی جس سے  دونوں کو گولیاں لگیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، شبہ ہے کہ موٹر سائیکل چھیننے کے دوران ملزموں نے فائرنگ کی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی نوجوان کا بیان قلمبند ہونے کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

Advertisement

دوسری جانب آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے  واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی ویسٹ سے فوری طور پر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیےضلعی سطح پر انتہائی مستعد اورمتحرک اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں دیگر تمام اضلاع سے بھی مربوط روابط کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس   اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے متعدد اقدامات بھی اہم نتائج دینے میں ناکام رہے ہیں۔

کراچی  میں رواں برس ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران 330افراد زخمی  جبکہ 40 افراد جاں بحق  ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس میں اس سے قبل لانڈھی میں ڈکیتی کے دوران پاک فوج  کا جوان ، بلدیہ میں رینجرز اہلکار اور گلشن اقبال میں مصباح نامی میڈیکل کی طالبہ  بھی قتل ہوچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر