معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ یہ ملاقات فخر عالم کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی ہے۔
ملاقات میں فخرعالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔
اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز – فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی۔
یاد رہے کہ فخرِ عالم نے 10 اکتوبر 2018 کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا جو کہ 28 دن پر محیط تھا۔
اس مشن کے تحت انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک میں 32 اسٹاپس کیے جن میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، ڈھاکا، بینکاک، جکارتا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان، روس، الاسکا، دبئی اور فلوریڈا شامل ہیں۔
تاریخی سفر مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ مشن پرواز کا خواب بھلے ان کا ہے لیکن یہ وطن عزیز سے منسلک ہے، اس کے تحت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت عکس پیش ہوگا اور دنیا کو پتہ چلے گا کہ ہمارے پاس ڈاکٹرز، انجینیئرز، گلوکار، سائنسدان اور ہوا باز سب موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
