Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولاناجمہوریت کےراستےمیں انا کی رکاوٹیں کھڑی نہ کریں،فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

مولاناجمہوریت کےراستےمیں انا کی رکاوٹیں کھڑی نہ کریں،فردوس عاشق اعوان
ایم کیو ایم

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےجے یوآئی (ف) کےسربراہ مولانافضل الرحمان کو کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئےتھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

تفصیلات کےمطابق معاون خصوصی برائےاطلاعات ونشریات نےٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے،قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔

معاون خصوصی نے کہاکہ عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں،عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے اور آپ کو پلان “ایگزٹ” کا سہارا لینا پڑا۔ “روڈز بلاک”پلان بھی عوام نے مسترد کردیا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھاکہ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں،حلقے میں جائیں، سیاسی طور پرہلکے نہ ہوں۔

انہوں نےکہاکہ مولانالشکرکشی اورغیرجمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں. ہم نے تحمل اوربردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرزعمل اختیار کیا۔

Advertisement

معاون خصوصی نےمزید کہاکہ آپ کےاحتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔ عمران خان کے دھرنے کے خلاف آپ کی نفرت انگیزی اوردھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔

انہوں نےمزیدتنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی پارلیمان ہے جس میں آپ کے فرزند آپ کی کرسی پر بیٹھے ہیں، ان کی تنخواہ اور مراعات حلال اورجائز ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر