
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتارپور راہداری سے متعلق کسی قسم کی منفی سوچ نہیں چاہتے ۔
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باباگرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر پاکستان نے جذبۂ خیر سگالی کے طور پر خصوصی مراعات کا اعلان کیا ہے ،ان تمام مراعات کے حوالے سے بھارتی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطا بق ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کرتارپور راہداری آنے والے یاتری اسی دن واپس جائیں گے ، یاتریوں کی تعداد اس وقت تک پانچ ہزار ہے مگر زیادہ لوگ بھی آئیں گے ، پاکستان کے مختلف ممالک میں سفارتخانوں نے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں ،ٹوٹل تعداد دس ہزار کے قریب ہے جبکہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے ۔
انھوں نے بتا یا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان نے خصوصی طور پر کرتارپور آنے والے یاتریوں کیلئے پیکج بنایا ہے ،یاتریوں کیلئے ویزہ ،دس روز قبل فہرستوں کے تبادلہ اور بیس ڈالر فیس کی شرط ختم کی گئی ہے ۔
پاکستان 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کرے گا ، پاکستان نے مقررہ وقت میں راہداری منصوبہ مکمل کیا جبکہ بین الاقوامی برادری نے بھی پاکستان کے ان خیر سگالی اقدامات کو سراہا ہے ۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مذہبی سیاحت پر موجود حکومت کی خاص توجہ ہے ، مذہبی سیاحت سے دوسری سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا ،مستقبل میں اس حوالے سے بہت سے اقدامات کئے جائیں گے ۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے مسلسل کوشش کر رہا ہے ،امید کرتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جائے گا ۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نا ت کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبو ضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی اقدامات اور نئے نقشے صرف اور صرف ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے ۔ پاکستان ان سیاسی نقشوں کو مسترد کرتا ہے ، بھارتی افواج کی بربریت کا سلسلہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے ، 98 روز سے کشمیر میں کرفیو اور مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے ،کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ۔
امریکی سب کمیٹی برائے جنوبی ایشیاء کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ خوش آئند ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News