سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ آج ہونے والا تھا ، ذیلی کمیٹی کی سفارش پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،سابق وزیراعظم کے ائیر ٹکٹ منسوخ کر کے نئی بکنگ کرا لی گئی ہے۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پھر ایک دن کیلئے لٹک گیا ہے، فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کرے گی۔
وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزارت قانون وانصاف میں ہوگا، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور دیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں شہبازشریف کے نمائندے عطااللہ اور ڈاکٹر عدنان بھی شرکت کریں گے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جا نب ای سی ایل کا معاملہ حل نہ ہونے پر نواز شریف کی لندن کیلئے بک کرائی گئی سیٹیں منسوخ کر دی گئیں تھی۔
نواز شریف نے سوموار کو نجی ائیر لائن سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی منگل کو لندن روانگی کے ٹکٹ منظر عام آ گئے ہیں ،دوسری طرف لندن کے ایک نجی ہسپتال میں نواز شریف کو داخل کرانے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف کو اس ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔
نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ آج ہوگا
سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ آج ہوگا ، ذیلی کمیٹی کی سفارش پر نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ سابق وزیراعظم کے ائیر ٹکٹ منسوخ کر کے نئی بکنگ کرا لی گئی ہے۔
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پھر ایک دن کیلئے لٹک گیا ہے، فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کرے گی۔ اجلاس وزیر قانون فروغ نسیم کی صدارت میں ہو گا، اس سلسلے میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزارت قانون وانصاف میں آج صبح ہوگا، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور دیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں شہبازشریف کے نمائندے عطااللہ اور ڈاکٹر عدنان بھی شرکت کریں گے۔
ابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جا نب ای سی ایل کا معاملہ حل نہ ہونے پر نواز شریف کی لندن کیلئے بک کرائی گئی سیٹیں منسوخ کر دی گئیں تھی۔
نواز شریف نے سوموار کو نجی ائیر لائن سے براستہ دوحہ لندن روانہ ہونا تھا۔
واضح رہے کہ نواز شریف کی منگل کو لندن روانگی کے ٹکٹ منظر عام آ گئے ہیں ،دوسری طرف لندن کے ایک نجی ہسپتال میں نواز شریف کو داخل کرانے کے انتظامات بھی مکمل کر لئے گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق لندن میں نواز شریف کو اس ہسپتال میں داخل کرایا جائے گا جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News