Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود سے گونرراسٹیٹ بینک کی ملاقات

Now Reading:

شاہ محمود سے گونرراسٹیٹ بینک کی ملاقات
شاہ محمود

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے ملاقات میں وزیر خارجہ سے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ رضا باقر نے سٹیٹ بینک، زرمبادلہ کی موجودہ  شرح  اور دیگر مالیاتی اشاریوں کے حوالے سے وزیر خارجہ کو بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے میسر وسیع مواقعوں کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے اور بیرونی سرمایہ کاروں،بین الاقوامی کمپنیوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کیلئے “معاشی سفارتکاری” کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج تواتر کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی پالیسوں پر مثبت ردعمل بین الاقوامی سطح پر سامنے آناخوش آئند ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ثقافتی سفارتکاری کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ میں خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وثقافت عاطف خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔

Advertisement

  ملاقات میں پاکستانی کلچر کی طرف دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے کیلئے سیاحت کے فروغ،  سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال جبکہ عاطف خان نے وزیر خارجہ کو خیبر پختون خواہ میں سیاحت کے فروغ کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔

وزیر خارجہ نے سینیٹر صوبائی وزیر عاطف خان کی خیبر پختون خواہ میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سفارت کاری کے فروغ کیلئے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر، کامیاب اقتصادی سفارتکاری  کے بعد ثقافتی سفارت کاری کے آغاز کا اعلان کردیا۔

۔ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے انتہائی اہم ملک بن چکا ہے جہاں پر سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں

ہم وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن ویزہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ سیاح آسانی کے ساتھ پاکستان آ سکیں اور پاکستان کے تاریخی، ثقافتی ورثے سے مستفید ہو سکیں۔

پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر