مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے، فردوس عاشق اعوان
آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے اور کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا مشن ہے اور عوام “دو نہیں ایک پاکستان” کے نعرے کی عملی تعبیر کیلئے پر عزم ہیں۔
مریم نواز کی ضمانت عدالتی فیصلہ ہے . کیس میں نیب مدعی کی حیثیت سے اپنا تفصیلی موقف دینے کا مجاز ہے۔بلاامتیاز ہر شہری پر قانون کا یکساں اطلاق عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا مشن ہے۔"دو نہیں ایک پاکستان" کے نعرے کی عملی تعبیر کیلئے پر عزم ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) November 4, 2019
واضح رپے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ایک، ایک کروڑ کے 2 مچلکے اور پاسپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی صا حبزادی مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
