
مسلم لیگ ن نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرڈیننس آئین کی خلاف ورزی اور پارلیمنٹ کو غیر موثر بنانے کے مترادف ہے اور عدالت حکومت کو پارلیمنٹ کی تعظیم برقرار رکھنے کا حکم دے اور آرڈیننس کے اجرا سے روکے۔
رہنما ن لیگ محسن رانجھانے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 20آرڈیننس گزشتہ ستمبر سے جاری ہو چکے،قائمہ کمیٹیاں غیر موثر کردیں گئیں، عوام کے بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ جتنی بے توقیری پارلیمنٹ کی تحریک انصاف کررہی ہے اتنی آج تک نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے تمام صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر صرف ہنگامی صورتحال میں آرڈیننس جاری کرسکتے ہیں۔
ن لیگ کی جانب سے دائر درخواست میں صدر، سیکرٹری پارلیمنٹ، سیکریٹری سینٹ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اورسیکرٹری وزارت قانون کو فریق بنایا گیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News