Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا دینی مدارس کے طلباء کو سڑکوں پر لاکر دھمکیاں دے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

مولانا دینی مدارس کے طلباء کو سڑکوں پر لاکر دھمکیاں دے رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

آئی پی پی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کردیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب دینی مدارس کے معصوم طلباء کو سڑکوں پر لاکر انتشار کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن قوم اب کسی صورت مولانا کو مذہب کارڈ استعمال نہیں کرنے دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ اور مولانا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ا نہیں فقط ذاتی مفادات عزیز ہے ملک و قوم اور عوام کا نہ تو انہیں پہلے خیال تھا نہ اب ہے اور نہ ہی یہ کبھی ملکی مفاد کا سوچ سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نہ تو ان کے ساتھ ڈیل کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی انہیں ڈھیل دینے کو۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب عوام اب مکمل طور پر بیدار ہوچکے ہیں ماضی میں وہ کرپٹ سیاستدانوں کے کرتوت دیکھ چکے ہیں اور آپ ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے ان کرپٹ حکمرانوں کو تحفظ دیتے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ دارالخلافہ میں کھڑے ہوکر قومی اداروں پر پر زبان درازی کررہے ہیں.مولانا صاحب قومی اداروں پر تو دشمن حملہ آور ہوتے ہیں آپ کا کیا ایجنڈاہے؟ سیاسی بونے ایک ایک کرکے محض اس لیے اچھل کود میں مصروف ہے کہ خود کو احتسابی شکنجے سے بچا لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر