Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، صدر پاکستان

Now Reading:

گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، صدر پاکستان
صدر پاکستان

    صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی اور  ہمیں اس چیلنچز سے نپٹنے کے لئے عالمی سطح پر اقدامات کرنا ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ٹھٹھہ میں زیروکاربن پوائنٹ مکلی میں ھیریٹج فاؤنڈیشن پاکستان کی سر سبز پائیدار فن تعمیرانٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے دنیا میں آبی حیات جیسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن دنیا کی بڑی طاقتیں گلوبل وارمنگ کے چیلنچ سے نپٹنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے سیاحت سمیت مختلف شعبے متاثر ہو رہے ہیں اور پاکستان کا شماران ممالک میں ہوتا ہے جن کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے ملکی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت کا گرین و کلین منصوبہ بھی اس کی کڑی ہے  جبکہ سر سبز شاداب پروگرام پر بھی کام ہو رہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم عوام کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ عام شہری کس طرح موسمیاتی تبدیلی پر اثر انداز ہو سکتا ہے

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں اور ثقافتی ورثہ سے متعلق امور پر غور و خوص کرنا ہے اور اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement

اس سے قبل لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، میں بھی بذات خود سیاحت کا بےحد شوقین ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر سے مالامال ملک ہے جو سیاحوں کیلئے مکمل طور پرکھلا ہے، پاکستانی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے خواہاں ہے، سیاحت سے مختلف تجربات اورنئی جگہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر