
چین کے تعاون سے تیار سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر پاک بحریہ نے خصوصی پرومو جاری کردیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہےکہ جہاز کی شمولیت سمندری علوم کیلیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔
پرومو میں بحرمساح کی سمندری شعبے کیلیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ بحر مساح کا حصول پاکستان کے لیے ، معدنیات کی دریافت اور محفوظ جہاز رانی کی طرف اہم قدم ہے ۔
بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے ،جہاز سے پاکستان میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News