Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن

   لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کا چیئرمین بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل 26 نومبر کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا چیئرمین بناتے ہوئے نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کی جانب سے جاری کیا اور ان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی حکومت  نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی  کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔

 ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سابق کور کمانڈ کو پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کا سربراہ بنانے کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

 سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ  لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے تھے، اس سے قبل وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر بھی سنہ 2012 سے سنہ 2016 تک لیے فائز رہے تھے ، ان کے بعد موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس عہدے کا چارج لیا۔

Advertisement

ریٹائرمنٹ سے قبل کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیڈٹ کالج کوہلو کا دورہ کیا تھا جہاں پرنسپل کیڈٹ کالج کوہلو کرنل رضا محمد تنولی نے ان کا استقبال کیا تھا اور کالج کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں کمانڈر سدرن کمانڈ کو تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر