Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی میں لڑکوں کےہاسٹل میں گیس دھماکا،5طالبعلم زخمی

Now Reading:

راولپنڈی میں لڑکوں کےہاسٹل میں گیس دھماکا،5طالبعلم زخمی
RWP Blast

 راولپنڈی میں فاروق اعظم روڈ پر واقع لڑکوں کے ہاسٹل میں گیس دھماکا ہوا ہے۔ دھماکےکے نتیجے میں 5 طالبعلم زخمی ہوئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں فاروق اعظم روڈ پر واقع بوائز ہاسٹل میں دھماکے میں پانچ طالبعلم زخمی ہوگئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیموں کاکہناہے کہ دھماکاچار منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع لڑکوں کے کمرے میں ہوا۔

امدادی ٹیموں کا کہناہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔

ریسکیوٹیم کے مطابق دھماکے میں 19 سالہ حنان،24 سالہ انعام،22مبشر،22 سالہ خرم اور 26 سالہ ارسلان زخمی ہوئے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکےکےبعدجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس روڈ پر بھی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکےسے3 اہل کار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 9 کلو دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیاگیاتھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس کے بعدپولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعدازاں سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر