Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیگی ترجمانوں کو قائد سے زیادہ سیاست کی فکر

Now Reading:

لیگی ترجمانوں کو قائد سے زیادہ سیاست کی فکر
سرکاری اشتہارارت

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ لیگی ترجمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتحب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ذرائع ابلاغ کے حوالے سے سال 2020 پاک سعودی تعلقات کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا تعلقات پر بات چیت چل رہی ہے اور امید ہے کہ پریس ایجنسی اور سعودی پریس ایجنسی کے درمیان بہت جلد معاہدہ طے پائے گا جس کے بعد پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو بھی سعودی عرب کے ٹی وی چینلز اور سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی تھرڈ پروسیس کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے لانگ ٹرم روڈ میپ اور طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے اور امید کرتی ہوں کہ اپنے اگلے دورے میں ان تمام چیزوں پر  عملدرآمد کیلئے ایک مخصوص لائحۂ عمل تیار کر سکیں گےجس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سمیت تمام ممبر ممالک کو آن بورڈ آنا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
بھارتی سازشیں دھری رہ گئیں ، افغانستان سے معاہدہ پاکستان کی بڑی کامیابی
گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دیدی
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر