Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الاقوامی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہے ہیں،وزیر خارجہ

Now Reading:

بین الاقوامی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہے ہیں،وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں معاشی سفارتکاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ نے کیا، ملایشیا میں مقیم پاکستانی کاروباری حضرات اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بزنس کمیونٹی کو حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا جبکہ ملائشیا میں تعینات ہائی کمشنر محترمہ آمنہ بلوچ کی کارکردگی کو سراہا۔

معاشی سفارتکاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے تمام سفرا کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کریں اوران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں معاشی حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن ہم نے معاشی ڈھانچے کو فعال بنانے کے لیے بہت سی بنیادی تبدیلیاں اور اصلاحات کی ہیں “معاشی سفارتکاری”کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اس وقت اسی ہزار سے زیادہ پاکستانی ملایشیا میں مقیم ہیں اور میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہماری زر مبادلہ کی شرح کافی حد تک بڑھ چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دو طرح کے طبقات کا سامنا رہا ہے ایک طبقہ وہ جس نے ملک کو لوٹا اور مال و دولت دوسرے ممالک میں چھپائی اور ایک وہ محنت کش طبقہ ہے جو پردیس میں اپنا خون پسینہ بہا کر ،اپنی محنت کی کمائی زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان بھجوا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں حصہّ ڈال رہا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ان اقدامات کے ثمرات ہمیں موصول ہونا شروع ہو چکے ہیں اور اس وقت معاشی ترقی کو جانچنے والے بین الاقوامی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری اور استحکام کا عندیہ دے رہے ہیں۔

یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دورہ ملائیشیا کے دوران اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ملائیشیا کا موقف قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا  کی طرف سے پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔یہ امر بھی قابل ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی موقف برقرار رکھا۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور  باہمی تعاون کے فروغ میں دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون انتہائی سود مند اور معاون ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر