تمام ممالک مل کرترقی کی جانب بڑھیں،مشیرخزانہ

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نےکہاہےکہ کسی بھی ترقی پذیرملک میں غربت کےخاتمےتک ترقی نہیں ہوسکتی، ہمیں دیکھناہوگاکہ دوسرے خطےکےممالک کیسےآگے بڑھ رہے ہیں۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کاپیس اینڈڈویلپمنٹ سیمینارسےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ ہمیں دیکھنا ہوگاکہ دوسرے خطےکےممالک کیسےآگے بڑھ رہے ہیں،سنگاپورکی فی کس آمدنی اس خطے کی نسبت بہت ذیادہ ہے،اس خطے میں گروتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومتیں جوبھی کرتی ہیں عوام بنیادی مرکز ہیں، کوئی بھی ملک اکیلا ترقی نہیں کرسکتا، خطے میں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ تمام ممالک مل کر ترقی کی جانب بڑھیں۔
مشیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ اس خطےمیں ترقی کےمتعددمواقع موجود ہیں،مختلف شعبوں میں خطےکےممالک کےدرمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
حفیظ شیخ نےکہاکہ ترقی کیلئےضروری ہےکوچ کاکرداراداکیاجائے۔ہر ملک کیلئےضروری ہےکہ میچ جیتنےکیلئےاچھےکھلاڑی کی طرح کردارادا کرے۔
ان کاکہناتھاکہ جوملک اپنےپڑوسیوں سےمل کرنہیں چلتےترقی نہیں کرتے،جب تک نجی شعبہ ترقی نہیں کرے گا۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت محض ایک پالیسی ساز ہے،حکومت صرف کوچ یا مینجر ہے، لیکن میچ کھلاڑی نے جیتا ہوتا ہے۔
مشیرخزانہ نےکہاکہ جب تک خطےکےملک ایک دوسرےکوجانیں گے نہیں ترقی کیسے ہوگی،پاکستان کےبہترین دوست چین اورسعودی عرب ہیں۔
مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےمطابق پاکستان کانجی شعبہ ان تینوں ملکوں میں منڈیاں تلاش کرسکاہے،کئی ملکوں کےاربوں ڈالرباہرپڑےہیں، سعودی عرب بھی باہرپڑا سرمایہ واپس لانے میں مکمل کامیاب نہیں ہوا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ باہرسےسرمایہ لانے کے لیے سازگار ماحول دینا ہوگا،سرمایہ کاری کا ماحول اورمواقع ہوں گے تو سرمایہ کارخودآئے گا۔
مشیرخزانہ نےکہاکہ سازگارماحول فراہم کیاجائےگاتوسرمایہ کاری ہو گی،سرمایہ کاری بڑھنےسےلوگوں میں خوشحالی اورترقی بڑھےگی۔ انہوں نےکہاکہ وزیراعظم پاکستان ریجن میں ترقی کیلئےاہم کردارادا کر رہے ہیں،ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں چالیس فیصد کمی کی ہے۔
مشیر خزانہ کامزیدکہناتھاکہ طورخم باڈر کوچوبیس گھنٹے کیلئے کھول دیا گیا ہے،توانائی میں خود انصاری ایک ہزارکےمنصوبےپرکام کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News