
سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق صدر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف کو گرفتارکیا۔ گرفتار ملزم محمد آصف علاقے میں بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
اس کے علاوہ الفلاح، کورنگی انڈسٹریل ایریا، گلشنِ معمار،شریف آباد،سعید آباد، زمان ٹاؤن، بلدیہ ٹا ؤن، گارڈن،جیکسن اور فیروزآباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 18ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں سید حیدر، محمد رضا، اشفاق، محمد فرحان، محمد نعیم عرف نعیم 15، محمد سہیل، حضرت گل عرف لالا، عتیق اللہ، عمیر،وقاص عرف واہ واہ، اشفاق عرف کماری، محسن علی عرف محسن کچوری، محمد فراز عرف فہد، راناصغیر احمد عرف چندہ، عبدالوحید، حامد، شہزاد، محمد حارث اور شعیب خان شامل ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
جیکسن اور فیروزآباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مزید ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتارملزمان میں ذوہیب علی، مختاراحمد اور عادل احمد شامل ہیں۔
ملزمان اسٹریٹ کرائم اور علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمد کی گئیں ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے واضح کیا کہ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے10ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔
ترجمان رینجرز کا گرفتاری کے حوالے سے کہنا تھا کہ رینجرز نے میر پور، سعودآباد اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
اس کے علاوہ بغدادی، سول لائن اور ڈاکس کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کیا ہیں جبکہ گڈاپ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News