Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم

Now Reading:

انسانی حقوق کمیشن کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم
dr. faisal on human rights commission

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کانگریس کے ٹام لینٹس ہیومن رائٹس کمیشن کی مقبوضہ کشمیر پر سماعت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس کے ٹام لینٹس انسانی حقوق کمیشن کی کھلی سماعت 14 نومبر کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئی، سماعت کے دوران بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک غیر جانبدارانہ فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا بھی کہا گیا اس سے بین الاقوامی برادری کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مسلسل تحفظات کی عکاسی ہوتی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کمیشن نے اپنے مشاہدات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو دوبارہ لاگو کیا ہے اور پاکستان امریکی اراکین کانگریس کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام پر جاری ظلم ستم پر اپنے ضمیر کی آواز بلند کرنے کی کوشیشوں کو تسلیم کرتا ہے جبکہ ان امریکی اراکین کانگریس نے بھارتی حکومت پر اپنے ظالمانہ اقدامات کے خاتمےکا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم امریکی قیادت اور اراکین پارلیمان کی جانب سے بنیادی انسانی حقوق, آزادی اظہار راے,  حق استصواب راے,   اور خطے میں امن و استحام کو درپیش خطرات سے آگاہ ہونے کو سراہتے ہیں اور کھلی سماعت کے دوران راے عامہ دیکھی گئی کہ بین الاقوامی صحافیوں, غیر جانبدار انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے خصوصی مبصرین کو مقبوضہ جموں و کشمیر جانے کی اجازت دی جاے

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے پینلسٹس کے مقبوضہ کشمیر کے  نہتے عوام کی آواز بننے کے حوصلے قابل تحسین ہیں جبکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کق ظالمانہ مظالم سے خاموش کر رہا ہے کیونکہ انہوں نے دیانت داری سے بھارتی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کے پس منظر میں موجود آمرنہ اور قومی انتہا پسندانہ نظریات و خواہشات کو بے نقاب کیا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کے بتایا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیاء پر ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک ماہ سے بھی کم مدت میں امریکی کانگریس کے ٹام لینٹس کمیشن کی سماعت کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر