بابری مسجد کا فیصلہ انصاف کے چہرے پر بدترین داغ ہے، سینیٹر سراج الحق
سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے چہرے پر بدترین داغ ہے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے کرتار پور راہداری تقریب میں بھارتی سپریم کورٹ فیصلے کی مذمت نہ کرناحیران کن ہے اور وزیراعظم نے کشمیر پرواضح موقف نہیں لیا۔
اانکا کہنا تھا کہ بابری مسجد صدیوں پہلے سے قائم تھی لیکن بھارتی متعصب حکومت ہندوتوا کے نظریے پر تمام اقلیتوں کے حقوق غصب کرنا چاہتی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تباہ کن فیصلے ناپاک ارادوں کی حوصلہ افزائی ہے اور حکومت سے درخواست کی کہ حکومت پاکستان اس ظلم اور بھارتی تعصب کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے کردار ادا کرے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
