Advertisement
Advertisement
Advertisement

افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کرنے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، محمود خان

Now Reading:

افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کرنے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، محمود خان
CM Kp Speech

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کرنے اور مخصوص حلقوں کی بجائے پورے صوبے کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے جنوبی اضلاح کے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ اور ترقی سے محروم اضلاع پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ، پالیسی اور منشور دیگر روایتی سیاسی جماعتوں سے یکسرمختلف ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ عمران خان کے نظرئیے کے تحت عملی سیاست کر رہے ہیں  جبکہ تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس کا نعرہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مکمل مختلف ہے۔

محمود خان نے یہ بھی کہا کہ پشاورسے ڈی آئی خان ایکسپریس وے کی تعمیرجنوبی اضلاع کی ترقی کے لئے انقلابی اقدام ثابت ہوگا جبکہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع میں شعبہ زراعت کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔

 وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ طلباء کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں، ہم میرٹ پر یقین رکھتے ہیں میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی اقدام اٹھانا ہماری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

Advertisement

محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں جبکہ کالجز میں اساتذہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پندرہ دن کے اندر اندر متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہیں، رپورٹ کی روشنی میں تمام کالجز میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی قدروقیمت کا اندازہ ہے،نوجوانوں کی محنت اور لگن سے ہی تحریک انصاف کو دوسری دفعہ خیبرپختونخوا میں اقتدار ملا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے مزید کہا کہ کرک،کوہاٹ اور ہنگو سمیت تمام جنوبی اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے میگا منصوبے شروع کئے جائیں گے جبکہ ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہنگو، کرک اور کوہاٹ میں چھوٹی سکیموں کی بجائے میگا پراجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر