سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش پاک فوج کے روالپنڈی میں واقع ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور سلامتی کے سلسلے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
