Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرتارپورراہداری،افتتاحی تقریب میں سدھوشرکت کریں گے

Now Reading:

کرتارپورراہداری،افتتاحی تقریب میں سدھوشرکت کریں گے
sidhu and faisal javed telephonic contact

بھارتی سیاست دان اورسابق کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے 9 نومبرکوکرتارپورمیں گوردوارےکی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق ممتازبھارتی سیاسی وسماجی رہنمانوجوت سنگھ سدھو کاسینٹرفیصل جاوید سےٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔ رابطےمیں 9 نومبرکوکرتارپورمیں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کااعلان کیاہے۔

نوجوت سنگھ سدھونےسینیٹرفیصل جاویدسےٹیلیفونک رابطہ کیاہےاورکہاہےکہ دربارصاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئےنہایت بےقرار ہوں، دنیابھرمیں بسنےوالےکروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں۔

  سدھوکامزید کہناتھاکہ باباگرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کےموقع پردربارصاحب کاافتتاح تاریخی موقع ہے،جبکہ اس عنایت پرحکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کےشکرگزارہیں۔

 سینیٹرفیصل جاویدنےسدھوکےاس اعلان کاخیرمقدم کرتےہوئےکہا کہ وزیراعظم 9 نومبرکواس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خاص شریک ہوں گے۔

Advertisement

  فیصل جاویدنےنوجوت سنگھ سدھوسمیت پوری دنیا کےسکھوں کودربارصاحب کےافتتاح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سدھوسمیت تمام سکھ یاتریوں کےخیرمقدم اورمیزبانی کےلیےتیارہیں۔

واضح رہےکہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے،کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب نونومبرکو ہوگی، جس میں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شرکت کریں گے، افتتاح کے بعد یہ پاکستان کا سب سے بڑا گردوارہ بن جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر