Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ

Now Reading:

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ
آرمی

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمرڈ کور سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انھوں نے متعدد اہم ملاقاتیں بھی کی۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نوشہرہ کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کوکرنل کمانڈنٹ آف آرمرڈ کور کے بیجز لگائے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پرسبکدوش کرنل کمانڈنٹ آف آرمرڈ کور لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار، آرمرڈ کور کے شہداء کی فیملیز، حاضر سروس و ریٹائراد سپاہیوں اور دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی و غیر روایتی جنگوں میں آرمرڈ کور کے کردار کو سراہا اور آرمرڈ کور سنٹر میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر  ڈاکٹر جیوفری شا نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی اوردو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

اس سے قبل بھی جنرل قمر جاوید باجوہ نسے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے نائب کمانڈر اور ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی الگ الگ ملاقات کی تھی۔

آرمی  چیف کی چینی لبریشن آرمی کے نائب کمانڈر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دونوں افواج کے تعاون سے متعلق امور  اور آرمی ٹو آرمی اسٹاف مذاکرات پر بات چیت ہوئی تھی۔

Advertisement

دوسری جانب  سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست  سےملاقات میں آرمی چیف نے ان کی پاکستان میں خدمات کا شکریہ ادا کیا اور پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کو  بھی سراہا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر