ترک مسلح افواج کے کمانڈر کا پاک بحریہ و فضائیہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ترکی کے مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلر نے پاکستان کے دورے پر پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک مسلح افواج کے کمانڈر جنرل یاسر گلر کے نیول ہیڈ کوارٹرز دورہ پر قائم مقام نیول چیف وائس ایڈمرل فیاض جیلانی نے ترک کمانڈر کا استقبال کیا اور ترک مسلح افواج کے کمانڈر کی آمد پر انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ترک کمانڈر نے وائس ایڈمرل فیاض جیلانی سے خصوصی ملاقات کی ، جس میں باہمی دلچسپی اور دفاعی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ترک کمانڈر کو کشمیر پر پاکستان کے اصولی مؤقف سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ معزز مہمان نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے بھی تعارف کروایا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ ترک کمانڈر کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
علاوہ ازیں ترک کمانڈر ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے جہاں پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔
ترجمان فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز دورے پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور سے ترک کمانڈر کی ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف سے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات
ملاقات میں جنرل یاسر گلر نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی جبکہ ایئر چیف نے پاکستان اور ترکی میں موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاسر گلر کی ملاقات ہوئی تھی۔
شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت پاک ترک دفاعی تعاون میں فروغ سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی جبکہ جنرل یاسر گلر نے خطے میں امن و استحکام کے لیئے پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا ۔
ملاقات میں پاک ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News