Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر کے ایم سی ملازمین کا انوکھا احتجاج

Now Reading:

تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر کے ایم سی ملازمین کا انوکھا احتجاج
KMC building

تنخواہوں میں اضافہ نہ کیے جانے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین  نے انوکھا احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ نہ  ہونے پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ ملازمین نے انوکھا احتجاج  کرتے ہوئے کے ایم سی ہیڈ آفس کے سامنے کچرے کے انبار لگا دیے۔

کچرے کے باعث کے ایم سی ہیڈ آفس میں گاڑیوں کا داخلہ معطل ہوکر رہ گیا ہے جبکہ شہر کی معروف ترین ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ کے ایم سی  ملازمین  کی جانب سے تنخواہوں میں رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ 15فیصد اضافہ نہ ہونے پرگذشتہ کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔شنوائی نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے ملازمین نے اولڈ کے ایم سی بلڈنگ کے چاروں داخلی راستے کچرے سے بھر دیے۔

دو ماہ قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کہا تھا کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے 2019-20 ء کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کو اگر بلدیہ  عظمیٰ اپنے ذرائع سے ادا کرے تو شارٹ فال میں مزید اضافہ ہوجائے گا ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس اضافی رقم کی عدم فراہمی اور نامساعد حالات کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو یہ اضافی تنخواہ دینے سے قاصر ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کب ہوگی؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر