Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل قیدیوں کے لئے بڑا اقدام اٹھالیا

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل قیدیوں کے لئے بڑا اقدام اٹھالیا
اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کرتے ہوئےجیل میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق بڑا اقدام اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیشن کو سات دن کے اندر پہلی میٹنگ کرنے کی ہدایت جبکہ وزارت صحت کو چاروں صوبوں میں قیدیوں کے لئے خصوصی میڈیکل بورڈز بھی قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہیلتھ بھی کمیشن کے رکن ہوں گےجبکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بیانیے میں کہا گیا ہے کہ بے یار و مددگار قیدیوں سے متعلق اقدامات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

  ہائیکورٹ کے بیانیے میں  یہ بھی کہا گیا کہ جیل قوانین پرعملدرآمد نہ کرنے کے تباہ کن نتائج نکل رہے ہیں اور وفاقی حکومت قیدیوں سے متعلق صوبائی حکومتوں سے باز پرس کر سکتی ہے۔

Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کے بیانیے میں مزید کہا گیا کہ کمیشن جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گا جبکہ کمیشن انصاف تک رسائی کے وسائل سے محروم قیدیوں کا پتہ  بھی لگائے گا اور کمیشن بہتری کے لئے اپنی تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بیمار قیدیوں سے متعلق جیل قوانین پر عملدرآمد کی بھی تحقیقات کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے پورے ملک سے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی، وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئی تھی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کریں، انسانی حقوق کے اہم معاملے پرتفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر