
ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا ساتواں اجلاس آج منعقد ہوا۔
اجلاس کے پہلے روز پاک ایران سرحدی تجارت کے امور کا بغور جائزہ لیا گیا۔پاکستان اور ایرانی حکام کے مابین مشترکہ سرحدی تجارتی کمیٹی کا اجلاس دو روز تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں کلکٹر پاکستان کسٹمز کی قیادت میں 24 رکنی پاکستانی وفد بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں اسٹیٹ بینک، ایف آئی اے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ کے عہدیداروں کا وفد بھی شریک ہیں۔
ان کے علاوہ اجلاس میں پاکستان سے دس سرکاری اداروں کے افسران شریک ہیں ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں دو طرفہ تجارتی مسائل، مواقع، ضروریات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News