زرداری، سعد رفیق اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آڈرز جاری

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، سعد رفیق اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آڑزدر جاری کردئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تینوں رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کے پروڈکشن آڈرز اب تک جاری نہیں کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ملتان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بار بار کے مطالبات کے باوجود صدر زرداری تک طبی ماہرین کو رسائی نہیں دی جارہی ہے جبکہ آصف زرداری کسی جرم میں نہیں بلکہ ایک بے بنیاد اور جھوٹے مقدمے کی تفتیش کیلئے قید ہیں اور آصف زرداری کی صحت کی تشویش ناک حالت کو چھپایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News