
کراچی کی جیلوں میں منیشات کے حوالے سے تو خبریں سامنے آتی رہی ہیں مگر یہ منشیات جیل تک پہنچتی کیسے ہے،بول نیوز نے قیدیوں تک منشیات پہنچانے والے نیٹ ورک کا پتہ لگا لیا۔
بول نیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی نے نوٹس لے لیا۔۔ ملیر جیل کی ویڈیو پر کارروائی کا حکم دے دیا۔
بول نیوز پر خبر چلنے کے بعد ملیر جیل میں قیدیوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے جبکہ قیدیوں کو لانے اور لے جانے والے پولیس اہلکاروں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت میں پیشی کے موقع پر قیدیوں کو ملاقاتی باآسانی منشیات فراہم کرتے ہیں اور کورٹ پولیس کی غفلت کے باعث پیشی کے بعد قیدی منشیات لے کر جیل پہنچ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News