Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے، بلاول بھٹو
لاک ڈاؤن

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتا ہے لیکن آج بھی آصف زرداری اپنے نظریات پر قائم ہیں اور وہ جھکنے کے لئے تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےآصف زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اب فیصلہ کرے کی گی کہ سندھ کے کیسز پنڈی میں چلائے جائیں یا نہیں اورانشاءاللہ اس بار انصاف ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ کو پورا پاکستان دیکھ رہا ہے، عمران نیازی کی حکومت بھگوڑے اور غدار کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

بلاول بھٹونے یہ بھی کہا کہ مولانافضل الرحمن نے مارچ میں انتخابات کے حوالے سے ہم سے بات نہیں کی، عمران خان اپنی سیاست کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو باہر بھیجا۔

Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے جو بات کی تھی امید ہے ایک آمر کے خلاف فیصلہ آجائے گا جبکہ کل اے پی سی اسلام آباد میں تفصیل سے بات ہوگی۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک صدر آصف علی زرداری نےاسپتال سے اپنے جیالوں کے نام پیغام دیا جس میں انہوں نے حکومت کے جانے کی بھی پیش گوئی کردی۔

پیپلزپارٹی کے صدر بلاول بھٹو زرداری کی اپنے والد آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران سابق صدر آصف زرداری کی لیگل ٹیم فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

Advertisement

ملاقات میں آصف زرداری کے مقدمات پر مشاورت کی گئی جبکہ آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے جیالوں کے نام پیغام بھی بھیجا ہے جس میں انہوں نے موجودہ حکومت کے جانے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

پیغام میں سابق وزیر اعظم آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صحت خراب ہے مگر حوصلے تو بلند ہیں، میں اپنی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں اور کارکن بھی ڈٹےرہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ طے ہے کہ حکومت کو جانا ہوگا اور پیپلز پارٹی ہی ملک کومشکل سےنکالےگی کیونکہ پیپلز پارٹی نےہی ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اب  بھی ہم ہی ملک کومشکل سےنکالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر