Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی کے وکلاء اور مزدور رہنماؤں کی ملاقات

Now Reading:

بلاول بھٹوزرداری سے پارٹی کے وکلاء اور مزدور رہنماؤں کی ملاقات
Bilawal Bhutto meetings with Delegations

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی کے وکلاء اور مزدور رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر ہمیں دھوکا دیا، مزدور اور وکلاء راہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوے دن میں صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والی پی ٹی آئی سے جنوبی پنجاب کے عوام تنگ ہیں۔

پارٹی کے وکلاء اور مزدور رہنماؤں سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کی احتجاجی مہم جاری ہے۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبے کو قائم کرکے رہے گی اور میں آٹھ نومبر کو مظفر گڑھ میں جلسہ کروں گا۔

Advertisement

ملاقات میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود، خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین اور حیدر زمان قریشی، پیپلزلائر فورم کے شیخ غیاث الحق، اشفاق گیلانی، اشفاق تیجہ، مرزا امین، وکلا راہنما جام شکیل، یونس حسن، جاوید اختر، نوید سلمان، وکلاء راہنما عاصم پرویز، نویدالرحمان ہاشمی، ارسلان حیدر، میراقبال سرگانہ اور فیاض لکھویرا، بھٹہ یونین، پیپلزیونٹی آف پی آئی اے اور ریلوے یونین کے راہنماؤں، گرینڈ ہیلتھ الائنس اور سوئی گیس یونین کے راہنماؤں، واپڈا یونین، واسا یونین، انڈسٹریل ٹریڈ یونینز، ایم ڈی اے ایمپلائنز یونین ودیگر وفاقی و صوبائی اداروں کی یونینز کے راہنما شریک ہوئے۔

اس موقع پرمزدور راہنما ملک بشیر احمد، مہرعباس راجہ، مطلوب بخاری، طاہر خاکوانی اور عمران شاہ کاظمی سید ارشاد حسین، مہرخالد ہراج، سید معظم علی، بشیر جوئیہ اور ڈاکٹر فاران اسلم ، مزدور راہنما ریاض حسین ناصر، حمزہ طاہر، طاہر خاکوانی، یاسین سیال، اللہ بخش، حسین کھوکھر، سادش طلعت اور اللہ بخش ، مزدور راہنما اے ڈی کنول، ممتاز خان، میڈم شمیم، سیدہ نصرت، امتیاز متیلا، شبیر مکول اور غضنفر عباس نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر