
پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ،تیز رفتار ڈمپر نے کوسٹر کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بِحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ 17 والی پلی پاکپتن روڈ عارفوالا پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر کوسٹر کو روند ڈالا جبکہ حادثے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوئے۔امدادی ٹیموں نے موقع پر کاروائی کے بعد جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ حادثے کا شکار ہونیوالی کوسٹر پاکپتن سے ملتان جارہی تھی۔
پاکپتن حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 1۔ زریں عباس ولد ہاشم 2 ۔ سرور ولد اسحاق 3۔ عمر دراز ولد محمد یعقوب 4۔ شوکت ولد لشکر علی 5۔ مقبول احمد ولد رمضان 6۔ یوسف ولد ابراھیم 7۔ وزیراں بی بی زوجہ سلیمان 8 ۔ ربیہ بی بی اور 9۔ ایک نامعلوم بچہ شامل ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا عارفوالا کے قریب ٹریفک حادثہ میں 9 قیمتی انسانی جانوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے اس حادثہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے میتیں گھروں کو بھجوانے کے انتظامات اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے بھی ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال عارفوالا میں اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، دکھ اور سوگ کی کفیت میں ہر آنکھ اشکبار، لاشیں ورثاء کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور تمام انتظامات کی نگرانی کے لئے اے سی سید آصف حسین شاہ، ڈی ایس پی غلام محمد، ایم ایس ڈاکٹر رؤف علوی ہسپتال میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News