چیف آف آرمی سٹاف جنرل کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدرسے ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
ملاقات میں ان کے بھائی عارف اعجاز کھوکھر کی وفات پر تعزیت و گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئررخالد سجاد کھوکھراورسیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر کے بھائی عارف اعجاز کھوکھر قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد آصف باجوہ ، اختررسول ، رانا مجاہد، قاسم ضیا، خواجہ جنید ودیگر نے تعزیت و دعا کی تھی کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے‘آمین اور مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر لاہور میں ادا کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News